اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں دورا کے مقام پر سیکڑوں کنال فلسطینی اراضی غصب کرکے مقامی فلسطینیوں کو قیمتی اراضی سے محروم کردیا۔
الخلیل شہر کے دورا قصبے کے میئر احمد سلھوب نے کہا مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار سے بات کرتے ہوئے کہا کہ صہیونی فوج نے قصبے کی 292 دونم اراضی غصب کرلی۔ یہ اراضی قریب واقع ’نگھوٹ‘ نامی یہودی کالونی کی توسیع کے لیے غصب کی گئی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ مقامی سطح پر دورا کو دوسرے فلسطینی علاقوں سے ملانے کے لیے ایک سڑک کی تعمیر کا کام بھی روک دیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے دورا قصبے اور اس کے اطراف کے مقامات کو سڑک سے ملانے کے منصوبے پر پابندی لگا دی ہے۔