چهارشنبه 30/آوریل/2025

ترک ایوان صدر کے ترجمان کا امریکی نائب صدر کے منہ پرطمانچہ

جمعہ 20-اپریل-2018

ترکی نے فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام کو اسرائیل کا قومی دن نہیں بلکہ ارض مقدس پرصہیونیوں کا ناجائز تسلط قراردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ترکی ایوان صدر کے ترجمان ابراہیم قالن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ وہ امریکیوں اور اسرائیلیوں کو صرف لفظ میں جواب دیں گے۔ امریکا فلسطین میں اسرائیل کی نسل پرستی کی معاونت اور مدد کررہا ہے۔ فلسطین میں قیام اسرائیل کی 70 سالگرہ ارض فلسطین پرجائز قبضے کا دن ہے۔ اسے اسرائیل کا قومی دن کسی صورت میں قرار نہیں دیا جاسکتا۔

ابراہیم قالن نے امریکی نائب صدرمائیک پنس کے ٹوئٹر پر پوسٹ  بیان کا جواب دیا جس میں مسٹر پنس نے اسرائیل کو ’آزادی‘ کی مبارک باد پیش کی تھی۔ اس کے جواب میں ابراہیم قالن نے لکھا کہ ’النکبہ Nakba70#‘۔

خیال رہے کہ مئی 1948ء کو صہیونی مافیا اور مسلح ملیشیاؤں نے برطانوی فوج کی معاونت سے فلسطین میں صہیونی ریاست قائم کی تھی۔ طاقت کے ذریعے اسرائیل کے قیام کو فلسطینی’النکبہ‘ یعنی بہت بڑی مصیبت قرار دیتے ہیں۔ جب کہ اسرائیل اسے قومی دن کے طورپر مناتا ہے۔

فلسطین میں اسرائیل کے قیام کے قیام کے دوران صہیونی مسلح مافیا نے نہتے فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جنگی جرائم کا ارتکاب کیا اور لاکھوں فلسطینیوں کو ان کے گھربار سے محروم کرکے ان کی املاک اور جائیدادوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

امریکی نائب صدر مائیک پینس نے اپنی ٹویٹ میں امریکی دارالحکومت القدس منتقل کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی