چهارشنبه 30/آوریل/2025

قبلہ اول کا محافظ گرفتار، چار کو پیشی کے لیے صہیونی نوٹس جاری

جمعرات 19-اپریل-2018

قابض صہیونی فوج نے بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے باہر حرم قدسی کی حفاظت پر مامور ایک فلسطینی پہرے دار کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتق کردیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق بدھ کے روز اسرائیلی فوج نے مسجد اقصیٰ کے پہرے دار عرفات نجیب کو باب حطہ کے باہر سے اس وقت گرفتار کیا جب وہ مسجد میں داخل ہونے کی کوشش کررہے تھے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے انٹیلی جنس حکام نے مسجد اقصیٰ کے چار پہرے داروں کو خود کو تفتیشی مراکز میں طلب کرنے کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔ فلسطینی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے مسجد اقصیٰ کے محافظوں حمزہ النبالی، لوئی ابو السعد، خلیل الترھونی اور فادی علیان کو نوٹس جاری کیے گئے ہیں جن میں کہاگیا ہے کہ وہ باب الخلیل کے قریب قائم کردہ القشلہ تفتیشی مرکز میں پیش ہوں۔

مختصر لنک:

کاپی