پنج شنبه 01/می/2025

حماس رہ نما عارضہ قلب کے باعث اچانک انتقال کرگئے

بدھ 18-اپریل-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے ایک سرکردہ رہ نما اور کئی سال اسرائیلی جیلوں میں قید رہنے والے عزالدین فتاش ازبیدیہ منگل کی شام دل میں تکلیف کے باعث انتقال کرگئے۔

حماس کے سیاسی شعبے کے رکن حسام بدران نے بتایا ک عزالدین فتاش تل میں تکلیف کے باعث اسپتال منتقل کیےگئے مگرعارضہ قلب جان لیوا ثابت ہوا۔

حسام بدران نے عزالدین فتاش کی وفات پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا کہ فتاش جماعت کے بانی رہ نماؤں میں شامل تھے اور انہوں نے حماس اور فلسطینی قوم کے لیے بے پناہ قربانیاں دی تھیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق مرحوم سلفیت میں حماس کے سرکردہ رہ نماؤں میں شمال رہےہیں۔ ان کی وفات سے حماس اور فلسطینی قوم ایک عظیم رہ نما سے محروم ہوگئی ہے۔

مرحوم اپنی زندگی میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں کئی بار گرفتار کیے گئے اور انہیں دوران حراست انسانیت سوز مظالم کا سامنا کرنا پڑا۔

مختصر لنک:

کاپی