اسرائیل کی سالم فوجی عدالت نے اسلامی جہاد کے رہ نما بسام السعدی کے خلاف دائر مقدمہ کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی ہے۔ اسرائیلی فوج نے 58 سالہ بسام السعدی کو 19 مارچ 2018ء کو حراست میں لیا تھا اور ان پر اسرائیل مخالف سرگرمیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ الشیخ بسام السعدی اسرائیلی فوج کو کئی سال سے مطلوب تھے۔ ان کی گرفتاری کے لیے اسرائیلی فوج کی طرف سے کئی بار چھاپے مارے گئے مگر قابض فوج انہیں حراست میں لینے میں ناکام رہی تھی۔