چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالم اسلام کم عمر افراد میں دنیا میں سب سے آگے!

منگل 17-اپریل-2018

اسلامی تعاون تنظیم’او آئی سی‘ کی جانب سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ دنیا میں کم عمر افراد کی تعداد کے اعتبار سے مسلمان ممالک سب سے آگے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ عالم اسلام کی ایک تہائی آبادی 15 سال یا اس سے کم افراد پر مشتمل ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق او آئی سی کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں مرکز برائے شماریات اقتصادی وسماجی تربیت’سیسرک‘ کے تعاون سے تیار کی گئی ہے۔ اس مرکز کا صدر دفتر ترکی کے شہر انقرہ میں قائم ہے۔ اس میں سنہ 2015ء اور اس کے بعد کے عالم اسلام میں کم عمر افراد کے حوالے سے اعدادو شمار اکھٹے کیے گئے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ عالم اسلام میں بچوں کی تعداد میں 31 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ سنہ 1990ء میں مسلم ممالک میں بچوں کی تعداد 4 کروڑ 30 لاکھ تھی اور 2013ء میں یہ تعداد بڑھ کر 5 کروڑ 62 لاکھ تک جا پہنچی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مسلمان ممالک کم عمر افراد کی خصوصیت سے فایدہ نہیں اٹھا سکے ہیں۔ بچوں کی پرورش، تعلیم اور صحت کے حوالے سے کوئی مربوط لائحہ عمل مرتب نہیں کیا جاسکا سنہ 2013ء میں پانچ  سال سے کم عمر بچوں کی اموات کی شرح 46 فی صد ریکارڈ کی گئی تھی۔ او آئی سی کے رکن ممالک میں سنہ 2015ء میں پانچ سال سے کم عمر کے آٹھ ہزار بچے وفات پاگئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی