اسرائیل اور اردن کے درمیان کئی ماہ کے سفارتی تعطل کے بعد کل سوموار کو اسرائیل کے نئے سفیر نے عمان میں اپنی ذمہ داریاں سنھبال لیں۔ اسرائیل نے امیر فائسبورڈ کو اردن میں نیا سفیر مقرر تعینات کیا ہے۔
خیال رہے کہ گذشتہ برس اردن میں قائم اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی فائرنگ سے دو اردنی شہریوں کےقتل کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی تنازع پیدا ہوگیا تھا۔ حال ہی میں دونوں ملکوں نے تنازع کو حل کرنے کےبعد اسرائیل کو سفارتی سرگرمیاں بحال کرنے کی اجازت دی تھی۔
اردن اور اسرائیل کے درمیان گذشتہ برس اُس وقت سفارتی کشیدگی پیدا ہوئی تھی جب عمان میں اسرائیلی سفارت خانے کے ایک اہلکار نے دو اردنی شہریوں کو قتل کردیا تھا۔ اس واقعے کے بعد اردن نے اسرائیلی سفیر اور دیگر عملے کو ملک سے نکال دیا تھا۔
حال ہی میں اسرائیلی حکومت کی طرف سے اردن سے معافی مانگنے اور مقتولین کے لواحقین کو خون بہا ادا کرنے کا اعلان کیا جس کے بعد اردن نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات بحال کرلیے تھے۔
اسرائیل نے اردن میں عینات شلائن کے بجائے ایک نیا سفیر متعین کیا ہے۔ اردنی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا تھا کہ 23 جولائی 2017ء اور 10 مارچ 2014ء کے واقعات کے بعد اسرائیل کی طرف سے معذرت کی گئی تھی۔ اسرائیل کی جانب سے دو اردنی شہریوں کے قتل کے واقعے پر معافی مانگنے کے بعد دونوں ملکوں نے سفارتی کشیدگی ختم کرنے سے اتفاق کیا ہے۔