اسرائیلی جیلوں میں مختلف امراض کے شکار 1500 فلسطینی اسیران کے ساتھ ظہار یکجہتی کے لیے پندرہ سو کے عدد کے مطابق ‘میراتھن1500‘ کے عنوان سے ایک دوڑ کے مقابلے کا اہتمام کیا گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق میراتھن دوڑ میں تندرست شہریوں کے ساتھ ساتھ وہیل چیئر پر رہنے والے فلسطینی معذوروں نے بھی شرکت کی۔ ایونٹ کا مقصد اسرائیلی جیلوں میں قید مریض فلسطینیوں کے حالات کے بارے میں دنیا کو آگاہ اور ان کے مسائل کے حل کی طرف متوجہ کرنا تھا۔
یہ مقابلہ غزہ میں سرایا چوک سے لاپتا فوجی چوک تک ہوا جس میں سیکڑوں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
دوڑ کے اختتام پر کامیاب ہونے والے رنرز میں مذہبی اور اسلامی تنظیموں کی طرف سے شیلڈز تقسیم کی گئیں۔