چهارشنبه 30/آوریل/2025

استنبول:’القدس اکنامکس کانفرنس‘ 100 ملین ڈالرفنڈ کے قیام کا اعلان

پیر 16-اپریل-2018

ترکی کے شہر استنبول میں تین روز تک جاری رہنے والی عالمی القدس اکنامک کانفرنس کے تیسرے روز دفاع القدس کے لیے 10 کروڑ ڈالر پرمشتمل ایک فنڈ کےقیام کا اعلان کیا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق استنبول میں القدس اقتصادی کانفرنس کا اہتمام فلسطین ۔ ترکی تاجر اتحاد، بیرون ملک مقیم فلسطینی کاروباری شخصیات اور القدس کے حوالے سے کام کرنے والے مختلف اداروں نے مشترکہ طورپر کیا تھا۔

کانفرنس کے اختتام پر انتظامی کمیٹی نے تمام شرکاء، تاجروں اور صاحط ثروت شخصیات سے مطالبہ کیا کہ وہ القدس کی بہبود اور اس کی تعمیرو ترقی کے لیے القدس فنڈ میں بھرپور حصہ ڈالیں۔

اس موقع پر القدس فنڈز کے قیام کا اعلان کیا گیا اور 20 سرکردہ کاروباری شخصیات نے اس فنڈ کے لیے ایک سو ملین ڈالر کی رقم دینے کا عہد کیا ہے۔

اس موقع پر کاروباری شخصیت فاروق الشامی نے 10 ملین ڈالر اگلے پانچ سال تک دینے جب کہ القدس میں زرعی سیکٹر میں معاونت کے لیے 50 ملین ڈالر کی رقم جمع کرکے فنڈ میں شامل کرنے کا یقین دلایا۔

اس کے علاوہ عرب ، اسلامی بنک کی جانب سے القدس میں فلسطینی آبادی کے بنیادی ڈھانچے اور سرمایہ کاری کے لیے پچاس ملین ڈالر کا اعلان کیا گیا۔

فلسطینی تاجروں نے القدس چیمبرآف کامرس کے ساتھ مل کر پرانے بیت المقدس میں 400 دکانوں کو دوبارہ چالو کرنے کے لیے 50 ہزار ڈالر فی دکان دینے کا اعلان کیا۔ یہ رقم 20 ملین ڈالر سے زیادہ بنتی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی