عمونا لوگ نئے خرید کردہ کپڑے انہیں دھوئے بغیر زیب تن کرلیتےہیں مگر طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ نئے کپڑوں کو پہننے سے قبل ایک بار دھونا ضروری ہے ورنہ نئے نویلے کپڑے بھی آپ کے لیے جلدی امراض سمیت کئی دوسرے عوارض کا موجب بن سکتے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق امراض جلد کے استاد فیلپ ٹییرنو کا کہنا ہے کہ نئے ریڈی میڈ ملبوسات دھوئے بغیر پہننے سے جلد کی انفیکشن، سوزش، خارش یا جلد پر پھوڑوں کا باعث بن سکتی ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بہت سے ملبوسات مراکزمیں نمائش کے لیے رکھے کپڑے خریداری کی غرض سے کسی نا کسی نے پہن رکھےہوتے ہیں۔ کسی جلدی مرض کے مریض کی جانب سے کپڑے چیکنگ کے لیے پہن کراسے واپس رکھ دینے سے ممکن ہے نئے پہننے والے کو اس کی بیماری کے اثرات منتقل ہوجائیں۔
ان کا کہنا تھا کہ بعض ملبوسات دکانوں کے مالکان کپڑوں کو مختلف مضر اثرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کیمیائی مواد استعمال کرتے ہیں، وہ کیمیائی اثرات ان کپڑوں کے لیے نقصان دہ ہوسکتےہیں۔