جمعه 09/می/2025

آئرش عہدیدار کے دورہ رام اللہ پر صہیونی ریاست چراغ پا

ہفتہ 14-اپریل-2018

اسرائیل نے آئرلینڈ کے ایک سینیر عہدیدار کے فلسطینی اتھارٹی کے ہیڈ کواٹر رام اللہ کے دورے پر آئرش حکومت سے سخت احتجاج کیا ہے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق آئرلینڈ کے دارالحکومت ڈبلن کے میئر مائیکل میک ڈونچا کے دورہ رام اللہ پر تل ابیب میں متعین آئرلینڈ کے سفیر کو دفتر خارجہ طلب کرکے باضابطہ احتجاج کیا گیا۔

اس موقع پر اسرائیلی حکومت کی طرف سے آئرش سفیر کو ایک احتجاجی یاداشت پیش کی گئی جس میں ڈبلن کے میئر کی رام اللہ میں ایک کانفرنس میں شرکت ’دشمنانہ‘ سرگرمی سے تعبیر کیا ہے۔

عبرانی نیوز ویب پورٹل ’0404‘ کے مطابق وزارت خارجہ نے تل ابیب میں متعین آئرش سفیر کو طلب کرکے مائیک ڈونچا کے دورہ رام اللہ پر احتجاج ریکارڈ کرایا۔

خیال رہے کہ ڈبلن کے میئر نے حال ہی میں رام اللہ میں فلسطینی اتھارٹی کے زیراہتمام ’القدس کا مقام ومرتبہ‘ کے عنوان سے منعقدہ ایک کانفرنس میں شرکت کی تھی۔ اس موقع پر رام اللہ بلدیہ اور ڈبلن نے متفقہ طورپر القدس کے بارے میں اسرائیلی اقدامات کو مسترد کردیا تھا۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ ڈبلن کے میئر مائیک ڈونچا اسرائیل کے بائیکاٹ کی عالمی تحریک ’بی ڈی ایس‘ میں شامل رہ چکے ہیں۔ انہیں فلسطینی علاقوں میں داخل ہونے سے روکنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے مگر بہ وجوہ ان پر عمل درآمد نہیں ہوسکا۔

مختصر لنک:

کاپی