فلسطین کے جنوبی علاقے نیتسانا میں جزیرہ نما سینا کی سرحد کے قریب اسرائیلی فوج کا ایک ٹینک گہری کھائی میں جا گرا جس کے نتیجے میں ایک فوجی افسر ہلاک اور تین شدید زخمی ہوگئے۔
اسرائیل کے فوجی ریڈیو کی رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ مصر کی سرحد کے قریب اس وقت پیش آیا جب ٹینک معمول کے گشت پر تھا۔
حادثے میں ایک فوجی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
اسرائیلی ریڈٰیو کی رپورٹ کے مطابق واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔