شنبه 03/می/2025

اسرائیلی طیاروں کی دراندازی لبنان کی خود مختاری پر حملہ قرار

جمعہ 13-اپریل-2018

لبنان کے صدر میشل عون نے اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں کی جانب سے لبنان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کا لبنان کی فضائی حدود کو استعمال کرنا لبنان کی خود مختاری پر حملہ ہے اور ہم آیندہ ایسی حرکت کی اجازت نہیں دیں گے۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی طرف سے کسی بھی عرب ملک کی فضائی، بری یا بحری حدود کی خلاف ورزی کی گئی تو ہم اس کی شدید مذمت کریں گے۔

صدر عون نے کہا کہ وہ لبنان کی خود مختاری کو پامال کرنے پر اسرائیل کے خلاف سلامتی کونسل میں شکایت کریں گے۔

خیال رہے کہ  گذشتہ اتوار کو لبنانی فوج نے دعویٰ کیا تھا کہ اسرائیل کے چار جنگی طیارے بحر احمر کے اوپر سے گذرتے ہوئے شمالی شہر جونیہ سے گذر کر مشرق میں بعبلک تک گئے اوروہاں سے واپس اسرائیل واپس ہوگئے۔

ادھر سوموار کو شامی رجیم کی طرف سے کہا گیا کہ اسرائیلی جنگی طیاروں نےحمص کے قریب اس کے ٹی فور ہوائی اڈے پر میزائل داغے۔

ادھرلبنانی وزیراعظم سعد حریری نے کہا ہے کہ اس وقت پورا مشرق وسطیٰ کشیدگی کی لپیٹ میں ہے اور لبنان موجودہ حالات میں غیر جانب دار رہے گا۔

مختصر لنک:

کاپی