چهارشنبه 30/آوریل/2025

القدس بریگیڈ کے دوکمانڈر اسیری کے 17 سال میں داخل

جمعرات 12-اپریل-2018

فلسطین میں سرگرم شہداء و اسیران فاؤنڈیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسلامی جہاد کے عسکری ونگ شہداء القدس بریگیڈ کے دو سینیر کمانڈر 42 سالہ ثابت عزمی سلیمان مرداوی اور 55 سالہ علی سلیمان سعید السعدی الصفوری نے اسیری کے 16 سال مکمل کرنے کے بعد سترویں میں اپنا مسلسل اسیری کا سفر شروع کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق الصفوری سلیمان المرداوی کا رہائشی تعلق غرب اردن کے شمالی شہر جنین سے ہے۔ انہیں 11 اپریل 2002ء کو حراست میں لیا گیا تھا۔ ان پر صہیونی ریاست کے خلاف مزاحمتی کارروائیوں میں حصہ لینے کا الزام عاید کیا گیا اور اسی الزام میں ان پر مقدمہ چلایا گیا تھا۔

اسیر ثابت سلیمان مرداوی کو 21 بار عمر قید اور 40 سال اضافی جب کہ اسیر رہ نما الصفوری کو پانچ بار عمر قید اور 50 سال اضافی قید کی سزا کا سامنا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی