جمعه 02/می/2025

یہودی آباد کار نے تین کم سن فلسطینی طلباء گاڑی تلے روند ڈالے

منگل 10-اپریل-2018

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں ایک یہودی آباد کار نے اپنی گاری اسکول سے آنے والےکم سن فلسطینی بچوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں وہ تینوں شدید زخمی ہوگئے۔

قدس پریس کے مطابق جیت یونین کونسل کے چیئرمین عمر یامین نے بتایا کہ ایک یہودی آباد کار نے جیت قصبے میں ایک پرائمری بوائز اسکول کے تین طلباء پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں تینوں زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے طلباء کی عمریں 10 اور 11 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ زخمی طلباء کو علاج کے لیے نابلس کےایک مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بیان کی جاتی ہے۔

جائے وقوعہ پر اسرائیلی فوج پہنچ گئی تھی مگر اس کے باوجود اس نے اسرائیلی کار ڈرائیور کو کچھ نہیں کہا اور وہ بہ حفاظت وہاں سے فرار ہوگیا۔

مختصر لنک:

کاپی