مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ایک فلسطینی شہری گذشتہ روز زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں ’میشور ادومیم‘ یہودی کالونی میں ایک کارروائی کے دوران نجوان محمد عبدالکریم مرشود کو گولیاں مار کر زخمی کردیا تھا۔
مرکزکے نامہ نگار کے مطابق مرشود کا تعلق غرب اردن کے علاقے نابلس کے بلاطہ پناہ گزین کیمپ سے ہے۔ اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ مرشود کو اسرائیلی فوجیوں کے ایک گروپ کی طرف بڑھتے دیکھا گیا اور اس کے ہاتھ میں مشکول آلہ تھا۔
اسرائیلی فوجیوں نے اسے شبے کی بنیاد پر گولیاں ماریں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔ اسے اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔