شنبه 16/نوامبر/2024

’واپسی مارچ‘ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 12 فلسطینی زخمی

پیر 9-اپریل-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں ’حق واپسی‘ کے لیے احتجاج‘ کرنے والے فلسطینیوں پراسرائیلی فوج نے وحشیانہ فائرنگ اورآنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں 12 مظاہرین زخمی ہو گئے۔

غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ اور آنسوگیس کی شیلنگ سے مشرقی جبالیا میں 4 فلسطینی شہری زخمی ہوئے جب کہ چھ فرد مشرقی غزہ میں مظاہروں کے دوران شیلنگ سے زخمی ہوئے۔

مقامی طبی ذرائع کے مطابق جنوبی غزہ کے خان یونس شہر میں خزاعہ کے مقام پراسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی زخمی ہوئے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ 2018ء کو اسرائیلی فوج کی غزہ میں حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے مظاہرین پر فائرنگ سے 31 فلسطینی شہید اور 3000 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی