قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ پٹی کے شمال میں دو مقامات پر بمباری کی اور اہم مراکز کو نقصان پہنچایا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق سوموار کے روز اسرائیلی فوج نے بیت لاھیا کے مقام پر دومیزائل گرائے جن میں سے ایک میزائل شمالی غزہ میں مشرقی جبالیا میں ایک مزاحمتی مرکز پر گرایا گیا۔
مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی بمباری سے دونوں مراکز اور اس کے اطراف میں موجود گھروں کو نقصان پہنچا۔
خیال رہے کہ سنہ 2014ء کو غزہ کی پٹی پر مسلط کی گئی جنگ کے بعد فریقین میں جنگ بندی معاہدے کے باوجود صہیونی فوج آئے روز غزہ کی پٹی پر وحشیانہ بمباری کرتی رہتی ہے۔