چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ میں امدادی کارکن بھی اسرائیلی درندگی سے غیر محفوظ

اتوار 8-اپریل-2018

اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ کی پٹی میں حق واپسی کے لیے ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران نہتے مظاہرین پر وحشیانہ تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔ کل ہفتے کے روز مظاہرین کی مدد کے لیے انے والے طبی عملے کو بھی قابض فوج نے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں کم سے کم 11 رضاکار شدید زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق ہفتے کے روز جب ہزاروں فلسطینیوں نے مشرقی سرحد کی طرف مارچ شروع کیا تو اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر آنسوگیس کی شیلنگ شروع کردی۔ شیلنگ سے کئی شہری زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد مہیا کرنے اور انہیں وہاں سے طبی مراکز میں منتقل کرنے کے لیے طبی کارکنوں پر بھی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایک درجن کارکن زخمی ہوگئے۔

غزہ میں وزارت صحت کےترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی فوج کی شیلنگ سے تین امدادی کارکنوں کو درمیانے درجے کے زخم آئے جب کہ آٹھ دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئے تھے۔

اسرائیلی فوج کی شیلنگ اور فائرنگ سے دو ایمبولینسوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

خیال رہے کہ 30 مارچ سے 6 اپریل تک غزہ میں پرامن احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج کی وحشیانہ فائرنگ سے 31 فلسطینی شہید اور 2850 زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی