شنبه 16/نوامبر/2024

صہیونی درندوں کا فلسطینی خاندان پر وحشیانہ تشدد

ہفتہ 7-اپریل-2018

قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کےجنوبی شہر الخلیل میں ایک کارروائی کے دوران نہتے فلسطینی خاندان کو اس کے گھر میں گھس کر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کے مطابق اسرائیلی فوج نے پرانے الخلیل میں صاحبر احمد عبد طہ کے گھر میں گھس کر خواتین اور بچوں کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔

قابض فوج نے نہ صرف صابر طہ کے اہل خانہ پرتشدد کیا بلکہ اس کے ایک بیٹے کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے گھر میں گھس  بجلی کا سامان، فرنیچر اور دیگر قیمتی سامان کی توڑپھوڑ کی اور غذائی سامان زمین پر گرا دیا۔ اس موقع پر ایک عمر رسیدہ خاتون نے صہیونی درندوں کو روکنے کی کوشش کی تو اسے اٹھا کر زمین پر دے مارا۔

صہیونی فوج نے دیگر افراد کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا اور صابر کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی