جمعه 15/نوامبر/2024

مارچ میں 2133 یہودیوں کی قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب

جمعہ 6-اپریل-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں مسجد اقصیٰ میں یہودی آباد کاروں کے دھاوے اور مقدس مقام کی مجرمانہ بے حرمتی کا سلسلہ جاری ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق مارچ کے مہینے میں 2133 یہودی آباد کار مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں قبلہ اول میں داخل ہوئے اور مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج  نے مسجد الاقصیٰ میں مارچ میں سیکڑوں  یہودی  آبادکاروں نے د اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔

فلسطینی محکمہ اوقاف کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ دو روز کے دوران چھ سو یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ کی کھلے عام بے حرمتی کا ارتکاب کیا۔ مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کی بے حرمتی ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب یہودی اپنا سالانہ مذہبی تہوار’ایسٹر‘ منا رہے ہیں۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد مراکشی دروازے کے راستے مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئی۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی۔

ادھر القدس اسٹڈی سینٹر کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وقت گذرنے کےساتھ ساتھ یہودی آباد کاروں کے قبلہ اول پر دھاووں میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ حال ہی میں یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ پر سیکڑوں یہودی شرپسند قبلہ اول میں داخل ہوئے۔

القدس اسٹڈی سینٹر کے سربراہ عماد ابو عواد نے ایک بیان میں کہا کہ سال 2017ء میں 30 ہزار یہودیوں نے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ یہ تعداد سنہ 2016ء کے تناسب سے 100 فی صد زیادہ ہے۔ 2016ء میں 15000 یہودی قبلہ اول کی بے حرمتی کے مرتکب ہوئے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی