’اپنا وزن کم کریں یا متبادل فلائیٹ میں سفر کریں‘ ۔۔۔ یہ جملہ تھائی لینڈ کی ایک فضائی کمپنی کی طرف سے مسافروں کے لیے ایک نیا پیغام ہے۔ اس اعلان کا مقصد فربہ افراد کو تھائی ایئرلائن میں سفر سے روکنا اور انہیں اپنا وزن کم کرنے کی ترغیب دینا ہے۔
تھائی لینڈ کی فضائی کمپنی ’Dream Air Line‘ کی جانب سے موٹے مسافروں کے لیے ایک ضابطہ کار مقرر کیا ہے۔ ایسے مسافر جن کے جسم کا گھیرا 104 سینٹی میٹر سے زیادہ ہے انہیں جہاز میں بیٹھنے کی اجازت نہیں۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ جہاز کے کیبن میں موجود حفاظتی بیلٹ کے ساتھ ہوائی تکیےبھی مہیا کیے جاتے ہیں تاکہ اچانک کسی تھکاوٹ کی وجہ سے کوئی مسافر اپنے سے آگے والی سیٹ کے ساتھ ٹکر نہ کھائے۔
موٹے افراد عموما حفاظتی سیٹ بیلٹ ڈھیلی رکھتے ہیں جب کہ تکیے کو مسافر کے جسم کے درمیان کے برابر ہونا چاہیے۔ اسی طرح وہ زیادہ فعال اور محفوظ بن سکتا ہے۔
ایسے مسافر جن کے پیٹ کا گھیرا مذکورہ درجے سے زیادہ ہے وہ حفاظتی بیلٹ کے ساتھ زیادہ سکون کے ساتھ نہیں بیٹھ سکتے۔ تاہم اس پابندی سے وہ والدین مستثنٰی ہیں جو اپنے بچوں کے ہمراہ سفر کریں گے۔