قابض اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بدھ کی شام غزہ کی مشرقی سرحد پر موجود ایک فلسطینی مسلح شخص کو بغیر پائلٹ ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں۔
خیال رہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر ہزاروں افراد گذشتہ سات روز سے خیمہ زن ہیں۔ یہ مظاہرین سنہ 1948ء کے مقبوضہ علاقوں میں جانے کے لیے واپسی کا حق مانگ رہےہیں۔ گذشتہ جمعہ کے روز سے شروع ہونے والی اس احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 19 فلسطینی شہید اور سیکڑوں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ غزہ کی مشرقی سرحد پر ایک مشتبہ فلسطینی مزاحمت کار کو ڈرون کے ذریعے نشانہ بنایا گیا۔
فلسطینی حکام کی طرف سے ایسے کسی بھی واقعے کی تصدیق نہیں کی گئی اور نہ ہی اسرائیلی فوج کے ڈرون سے حملے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع ملی ہے۔