فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقیلیہ میں یہودی شرپسندوں نے اشعال انگیز نعروں کی چاکنگ اور دھمکی آمیز نعرے تحریر کیے جس کے بعد مقامی فلسطینی آبادی میں سخت خوف ہراس پایا جاتا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یہودی اشرار نے رات کی تاریکی سے فائدہ اٹھا کر گھروں کی بیرونی دیواروں اور گاڑیوں پرعرب، فلسطینی اور مسلمان مردہ باد کے نعرے تحریر کیے۔
مقامی سماجی کارکنان نے بتایا کہ یہودی شرپسندوں نے رات کی تاریکی میں عربوں، فلسطینیوں اور مسلمانوں کےخلاف فلسطینیوں کےگھروں کی بیرونی دیواروں پر اشتعال انگیز نعروں کی چاکنگ کی۔
یہودی آباد کاروں کی طرف سے مقامی فلسطینی آبادی کو سنگین دھمکیاں بھی دی گئیں جس کے بعد فلسطینی شہری خوف کا شکار ہیں۔