فلسطینی محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز غزہ کی پٹی میں ائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید ہوگیا جب کہ ایک زخمی فلسطینی بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ صحت کے ترجمان ڈاکٹر اشرف القدرہ نے کہا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے جمعرات کے روز شہید ہونے والے فلسطینی نوجوان کا جسد خاکی الشفاء میڈیکل کمپلیکس میں لایا گیا ہے جہاں اس کی شناخت کی جا رہی ہے۔
ادھر غزہ میں گذشتہ جمعہ کے روز یوم الارض ریلیوں کے موقع پراسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں شدید زخمی ہونے والا فلسطینی بھی چل بسا جس کے بعد شہداء یوم الارض مارچ کی تعداد 20 ہوگئی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ شہید فلسطینی نوجوان کی شناخت حمدان الکاشف کے نام سے کی گئی ہے جس کی عمر 34 سال بتائی جاتی ہے۔ حمدان کو اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کے روز مشرقی غزہ میں گولیاں مار تھیں جس کے نتیجے میں سرمیں گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوگیا تھا۔ اسرائیلی فوج کی دہشت گردی کی کارروائیوں میں غزہ میں یوم الارض مظاہروں کے دوران 20 فلسطینی شہید اور 1500 سے زاید زخمی ہوچکے ہیں۔