جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی جرائم کے انسداد کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس

منگل 3-اپریل-2018

فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم ریاست کے جرائم کی روک تھام کے لیے عرب لیگ کا آج ہنگامی اجلاس قاہرہ میں ہو رہا ہے۔ اجلاس میں فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں صہیونی فوج کی حالیہ وحشیانہ کارروائیوں پرغور بھی غور کیا جائے گا۔

عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل کے معاون برائے فلسطین سعید ابو علی نے ایک بیان میں کہا کہ عرب لیگ کے مستقبل مندوبین کا اجلاس آج قاہرہ میں ہوگا۔ اس غیرمعمولی اجلاس کی صدارت سعودی عرب کرے گا۔

ابو علی کا کہنا ہے کہ اجلاس میں فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم، بالخصوص غزہ کی پٹی میں پرامن فلسطینی مظاہرین پر طاقت کے استعمال کے بعد کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فوج نے گذشتہ جمعہ کو نہتے فلسطینی مظاہرین پر اس وقت فائرنگ اور شیلنگ کی جب وہ اپنے جائز اور آئینی حق واپسی کے لیے احتجاج کررہے تھے۔

خیال رہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج نے غزہ میں یوم الارض کےحوالے سے نکالے جانے والے جلوسوں پر فائرنگ کردی تھی جس کے نتیجے میں 17 فلسطینیی شہید اور 1500 زخمی ہوگئے تھے۔

عرب لیگ کے عہدیدار نے کاہ کہ عالمی برادری کو فلسطینیوں کے خلاف اسرائیلی جرائم کی روک تھام کے لیے موثر اور ٹھوس حکمت عملی وضع کرنی چاہیے۔

مختصر لنک:

کاپی