شنبه 10/می/2025

القدس: اسرائیلی فوج کی نہتے فلسطینیوں پرشیلنگ،100 زخمی

پیر 2-اپریل-2018

فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں کل اتوار کو اسرائیلی فوج نے پرامن شہریوں پر آنسوگیس کی شیلنگ اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 98 فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کو القدس کے مشرقی قصبے ابو دیس میں فلسطینی شہریوں کی ایک ریلی کے موقع پر اسرائیلی فوج نے آنسوگیس کی شیلنگ کے ساتھ براہ راست فائرنگ کی۔ فائرنگ کے نتیجے میں دو فلسطینیوں کے سروں میں گہرے زخم آئے جب کہ دسیوں فلسطینی آنسوگیس کی شیلنگ سے متاثرہوئے ہیں۔

عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ ابو دیس میں فلسطینی شہریوں کی ’یوم الارض‘ کے حوالے سے چھ ہفتوں پر مشتمل احتجاجی تحریک کےدوران ریلی نکالی۔ اسرائیلی فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر لاٹھی چارج کیا اور آنسوگیس کی شیلنگ کی گئی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی زخمی ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی