پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی وحشیانہ کارروائی میں القدس سے پانچ فلسطینی گرفتار

پیر 2-اپریل-2018

قابض صہیونی فوج نےوحشیانہ کریک ڈاؤن کے دوران بیت المقدس سے پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اتوار کے روز اسرائیلی فوج نے مشرقی بیت المقدس میں شعفاط پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فوج نے تلاشی کا سلسلہ شروع کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران ایک خاتون سمیت چار افراد کو حراست میں لے لیا گیا۔

مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ دسیوں اسرائیلی فوجیوں نے شعفاط پناہ گزین کیمپ پر چھاپے مارے اور گھر گھر تلاشی کےدوران توڑپھوڑ کے ساتھ لوٹ مار بھی کی۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے ایک خاتون سمیت چار فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔

قابض فوج نے ایک فلسطینی دکاندار کو بھی حراست میں لینے کے بعد نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی