جمعه 15/نوامبر/2024

اسلامی جہاد کا رکن اسرائیلی جیل سے 15 سال بعد رہا

پیر 2-اپریل-2018

مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری کو اسرائیلی حکام نے 15 سال قید کی سزا مکمل ہونے کے بعد رہا کردیا جس کے بعد وہ اپنے گھر پہنچ گئےہیں۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسیر رامی زیدان خلیل الکسار کو گذشتہ روز رہا کیا گیا۔ 37 سالہ خلیل الکسار المعروف احمد کا تعلق الخلیل شہر کے نواحی علاقے خاراس سے ہے۔ اسے اسرائیلی عدالت کی طرف سے 14 سال 10 ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی اور وہ اپنی سزا مکمل کرنے کے بعد رہا ہوئے ہیں۔

فلسطین میں شہداء فاؤنڈیشن کے مطابق الکسار کو اسرائیلی فوج نے 11 جون 2003ء کو حراست میں لیا تھا۔ ان کے خلاف اسرائیل کی ایک فوجی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا۔ ان پر اسلامی جہاد سے تعلق سمیت کئی دوسرے الزامات عاید کیے گئے اور ان الزامات کی پاداش میں انہیں چودہ سال دس ماہ قید کی سزا سنائی گئی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی