فرانس میں مقیم مسلمانوں کے 35 ویں سالانہ فورم کی چار روزہ تقریبات جاری ہیں۔ اس فورم میں اس بار فرانس میں مقیم فلسطینی پیش پیش ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فرانس میں مقیم مسلمانوں کے 35 ویں سالانہ فورم کی تقریبات کا آغاز گذشتہ جمعہ کو پیرس کے ’لوبورجیہ‘ ہوائی اڈے کے قریب ہوا۔ یہ تقریبات کل سوموار تک جاری رہیں گی۔ تقریبات میں سرکردہ دینی، سماجی اور سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔
کانفرنس کی خاص بات یہ ہے کہ اس موقع پر مسجد القبلی اور قبۃ الصخرہ کے ماڈلز کے ساتھ القدس کے حوالے سے خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ فورم میں القدس کے حوالے سے ماہرین خصوصی لیکچرز دیے جائیں گے۔
یورپی میں اسلامی تنظیمات اتحاد کے چیئرمین سمیر الفالح نے قدس پریس سے بات کرتے ہوئے کہا کہ فرانس میں مقیم مسلمان اور فلسطینی القدس کے دینی پہلو کو اجاگر کرنے کے لیے سرگرم ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فرانس کے مسلمانوں نے القدس،مسجد اقصیٰ اور قبۃ الصخرہ کے ماڈل پیش کر کے القدس اور قضیہ فلسطین کے ساتھ اپنی دینی، قومی اور ملی وابستگی کا ثبوت دیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فرنس کے مسلمان عالم اسلام کا جزو ہیں اور وہ القدس کے ساتھ اپنی دینی وابستگی اور محبت کے جذبے کے سرشار ہیں۔