پنج شنبه 01/می/2025

’24 منزلہ لائبریری انڈونیشیا کی علم دوستی کی علامت‘

اتوار 1-اپریل-2018

انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا میں حکومت نے علم دوستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 24 منزل لائبریری قائم کی ہے جس میں لاکھوں پرانی دستاویزات اور کتب کا ذخیرہ رکھا جائے گا۔

مقامی خبر رساں اداروں کے مطابق 124 میٹر بلند لائبریری جدید طرز تعمیر کے مطابق تعمیر کیگئی ہے۔ اس میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ساتھ ساتھ تاریخی کُتب کا وسیع ذخیرہ رکھا گیا ہے۔ لائبریری کا وزٹ کرنے والے نہ صرف عظیم الشان علمی ذخیرے سے مستفید ہوں گے بلکہ شہر کے خوبصورت نظارے کو بھی دیکھ سکیں گے۔

لائبریری میں 40 لاکھ سے زاید کتب رکھی گئی ہیں جن میں 12 ہزار کتابیں چودہویں، سولہویں اور 18 ویں صدی عیسوی میں تالیف کی گئی تھیں۔

لائبریری میں اسٹڈی روم، نمائش ہال، تھری ڈی اسکرینوں سے مرصع کمرے اور بچوں کے کھیلنے کے لیے ہال بھی شامل ہیں۔

جکارتا کی اس غیرمعمولی لائبریری میں بینائی سے محروم شہریوں کے لیے بھی مطالعے کی جدید سہولیات ہوں گی۔

اس لائبریری کا سنگ بنیاد سنہ 1980ء میں رکھا گیا تھا۔ نئی اور کشادہ عمارت کے لیے کتب کی ضرورت پوری کرنے کی خاطر دوسرے ملکوں سے کتب منگوائی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی