جمعه 15/نوامبر/2024

’یوم الارض‘ نے ’صدی کی ڈیل‘ کی سازش ناکام بنا دی:ابو طیر

اتوار 1-اپریل-2018

فلسطینی پارلیمنٹ کے رکن اور سینیر سیاست دان محمد ابو طیر نے کہا ہے کہ ’یوم الارض‘ کے موقع پر لاکھوں فلسطینیوں کا گھروں سے نکل کر احتجاجی ریلیوں شرکت کرنا پیغام ہے کہ فلسطینی قوم فلسطین کے خلاف امریکی ۔ صہیونی سازش’صدی کی ڈیل‘ کو تسلیم نہیں کرتے۔ ڈیرھ درجن فلسطینیوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر وطن سے محبت اور سرزمین کے خلاف ہونے والی سازشوں کو مسترد کردیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق محمد ابو طیر نے ایک بیان میں کہا کہ فلسطینی قوم کا یوم الارض پر گھروں سے نکلنا سازشوں کے منہ پر طمانچہ ہے۔ یوم الارض پر فلسطینیوں نے اپنی جانوں کی قربانی دے کر صدی کی ڈیل کو ناکام بنانے کا عزم کیا اور قضیہ فلسطین کے تصفیے کی تمام امریکی۔ صہیونی سازشیں ناکام بنا دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمعہ کے روز فلسطینی قوم نے یوم الارض کے موقع پر ریلیوں میں شرکت کرکے ظلم کےخلاف اور اپنے حقوق کے لیے جدو جہد جاری رکھنے کے عزم کا یقین دلایا ہے۔

جس جرات کے ساتھ لاکھوں فلسطینیوں نے ارض وطن کے دفاع کے لیے ریلیوں میں شرکت کی ہے وہ قابل تحسین اور قابل قدر ہے۔

محمد ابو طیر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیلی ریاست سمیت بعض قوتیں فلسطینی قوم کے بنیادی حقوق کا استحصال کرنا چاہتی ہیں۔ فلسطینی قوم کے یوم الارض کے موقع پر گھروں سے نکل کر صدی کی ڈیل جیسی سازشوں کے خلاف اپنا فیصلہ دیا اور سازشیوں کے منہ پر تھپر رسید کیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی