شنبه 16/نوامبر/2024

فلسطین میں یوم الارض مظاہرے جاری، 15 فلسطینی شہید

ہفتہ 31-مارچ-2018

غزہ میں ہزاروں فلسطینوں کا چھ ہفتے پر مشتمل احتجاج کے آغاز میں سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطین کی طرف مارچ جاری ہے۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں15فلسطینی شہید اور ڈیڑھ ہزار سے زاید زخمی ہوگئے ہیں۔

قابض فوج نے نہتے فلسطینی مظاہرین پر براہ راست فائرنگ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں کم سے کم ایک درجن فلسطینی شہید اور سیکڑوں زخمی ہو گئے ہیں۔

غزہ وزارت صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیاہے کہ جمعہ کے روز اسرائیلی فوج کی فائرنگ سےپندرہ فلسطینی مظاہرین شہید اور سیکڑوں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہداء میں سے چار کی شناخت وحيد أبو سمور ، محمد كمال النجار، أمين أبو معمر ، محمد أبو عمرو ، وأحمد إبراهيم عودة م ،جهاد فرينة ، محمود رحمي ، إبراهيم أبو شعر ، عبدالفتاح عبدالنبي ، عبدالقادر الحواجري ،هاد أبو جاموس ، بادر الصباغ اور ناجي عبد الله أبو حجير  کے ناموں سے کی گئی ہے۔

فلسطینیوں نے سرحد کے قریب پانچ مقامات پر احتجاجی کیمپ قائم کیے ہیں۔ انھوں نے اس مارچ کو ‘واپسی کے لیے عظیم الشان ملین مارچ’ کا نام دیا ہے۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق پانچ افراد اسرائیلی شیلنگ سے زخمی ہوئے ہیں۔ اس کے علاوہ آنسو گیس بھی پھینکی گئی ہے۔

فلسطینیوں کی جانب سے اسرائیلی سرحد کے ساتھ چھ ہفتوں تک جاری رہنے والے مظاہروں کی کال کے بعد سے اس علاقے میں حالات پہلے ہی کشیدہ ہیں۔

غزہ میں نامہ نگاروں کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے کسان اور زخمی ہونے والا شخص کھیتوں میں موجود تھے کہ ٹینکوں سے کی جانے والی شیلنگ کی زد میں آ گئے۔

مختصر لنک:

کاپی