شنبه 03/می/2025

جنوبی لبنان میں اسرائیل کا بغیر پائلٹ جاسوس ڈرون گر کرتباہ

ہفتہ 31-مارچ-2018

لبنان کے ذرائع ابلاغ نے خبر دی ہے کہ ہفتے کے روز جنوبی لبنان میں برعشیت اور بیت یاحون قصبوں کے درمیان اسرائیل کا ایک بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ گر کرتباہ ہوگیا۔

لبنان سے نشریات پیش کرنے والےالمیادین ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کا بغیر پائلٹ جاسوس طیارہ خلہ مریم کے مقام پر گر کرتباہ ہوا تاہم طیارہ حادثے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

ایک ذریعے کا کہنا ہے کہ اسرائیلی جاسوس طیارے کو ایک دوسرے طیارے سے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی