امریکی سائنسدانوں اور طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ چھاتی اور پھیپھڑوں کے سرطان کی ایک نئی دوا کی تیاری پر کام کررہے ہیں جس کی کامیابی کے قوی امکانات موجود ہیں۔
امریکی سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایک ایسی دوائی کے تجربات کیے ہیں جو چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب بننے والے جین اور خلیات کو روکنے میں معاون ثابت ہوسکتی ہے۔
امریکا کی مشی گن یونیورسٹی کے محققین کا کہنا ہے کہ ان کی تیار کردہ تحقیق ایک سائنسی جریدے میں شائع کی گئی ہے۔
محققین کہتے ہیں کہ”I-BET-762″نامی دوائی "C-MYC”. قرار دیے جانے والے ایک جین کی روک تھام میں مدد گار ہے۔ یہ جین چھاتی اور پھیپھڑوں کے کینسر کا موجب بنتا ہے۔
یہ جین جلد کے نیچے چربی میں پیدا ہوتا اور اس میں پروش پتا ہے جو صحت کے حوالے سے انتہائی خطرناک سمجھا جاتا ہے۔
اس دوائی کے ابتدائی تجربات چوہوں پر کیے گئے ہیں۔ یہ نئی دوائی ڈی این اے کو نشانہ بناتی ہے۔