قابض صہیونی فوج نے فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے قریب آباد کیے گئے آباد کاروں کو فلسطینیوں کے خلاف اسلحہ اٹھانے کی اجازت دے دی ہے۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کے قریب رہنے والے یہودی ضرورت پڑنے پر فلسطینیوں کے خلاف اسلحہ اٹھا سکتے ہیں۔
فوج کی طرف سے کہا گیا ہے کہ فلسطینی یوم الارض کے موقع پر آج جمعہ 30 مارچ کو غزہ کی پٹی کی سرحد کی طرف مارچ کرسکتے ہیں۔
عبرانی ٹی وی 7 کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی آباد کاروں کو اسلحہ اٹھانے کی اجازت اس خطرے کے پیش نظر دی گئی ہے کہ آج یوم الارض کے موقع پر فلسطینی سرحدی باڑ عبور کرسکتے ہیں۔
عبرانی ٹی وی پر نشر کی گئی ایک خبرمیں کہا گیا ہے کہ فوج نے یہودی آباد کاروں سے کہا ہے کہ جس جس کے پاس اسلحہ ہے وہ تیس مارچ یوم الارض کو اپنا اسلحہ پاس رکھے۔ وہ جہاں بھی جائیں اپنا اسلحہ پاس رکھیں تاکہ کس بھی فلسطینی حملے کی صورت میں کارروائی کرسکیں۔
ٹی وی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی اداورں کو فلسطینیوں کی واپسی ریلیوں سے شدید نوعیت کے خطرات لاحق ہیں۔ یوم الارض کے موقع پر غزہ کی پٹی کے فلسطینی بڑی تعداد میں سرحد عبور کرکے یہودی کالونیوں میں داخل ہوسکتے ہیں۔