جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل کی آرمرڈ کور جنگ کے لیے تیار نہیں: عسکری حکام

جمعرات 29-مارچ-2018

اسرائیلی حکام نے اعتراف کیا ہے کہ بری افواج بالخصوص آرمرڈ فورس جنگ کے لیے تیار نہیں۔

اسرائیل عبرانی ریڈیو پر نشر کی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وزارت دفاع کے شعبہ’کنٹرول‘ کی طرف سے کہا گیا ہے کہ آرمرڈفورسز اور بری فوج موجودہ حالات میں جنگ کے لیے تیار نہیں ہیں۔

رپورٹ کے مطابق اسرائیلی آرمرڈ فورسز نے جنگ کے لیے کسی قسم کی تزویراتی حکمت عملی وضع نہیں کی۔ جس طرح کی پلاننگ اور منصوبہ بندی کی ضرورت ہے وہ نہ ہونے کے باعث آرمرڈ فورس جنگ کے لیے تیار نہیں۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کو پیشہ ور معیاری افرادی قوت کی بھی قلت ہے۔ اسرائیل کے لڑاکا بریگیڈ میں پیشہ ور اور تربیت یافتہ فوجیوں کی تعداد بہت کم ہے۔

عبرانی ریڈیو نے ریزرو فوج کے 20 سینیر افسران کی آراء میں یہ رپورٹ مرتب کی ہے جس میں ان کا کہناہے کہ اسرائیلی آرمرڈ فورسز کو باقاعدہ جنگ کے لیے جس طرح کی تیاری کی ضرورت ہے وہ فی الحال نہیں کی گئی ہے۔

ایک اسرائیلی فوجی افسر کا کہنا ہے کہ رپورٹ کے نتائج کو دیکھ کر ہمیں رات کو نیند نہیں آتی۔

ان کا کہنا ہے کہ فوج کو بہت سے مسائل اور مشکلات کا سامنا ہے۔ آرمرڈ فورسز کے پاس افرادی قلت اور پیشہ ور تربیت یافتہ جنگ اہلکار نہ ہونے کے برابر ہیں۔ فوجی اہلکاروں میں اسلحہ کے استعمال اور تربیت میں لاپرواہی کا عنصر بھی نمایاں ہے۔

مختصر لنک:

کاپی