جمعه 02/می/2025

مضرصحت خوراک دانتوں سے قبر کھودنے کے مترادف

بدھ 28-مارچ-2018

عالمی ادارہ صحت کی جانب سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آلودہ اور مضر صحت خوراک سالانہ لاکھوں افراد کی موت کا موجب بنتی ہے۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہرسال آلودہ خوراک کھانے سے لاکھوں لوگ بیماریوں کا شکار ہوتےہیں اور اوسطا پانچ لاکھ افراد آلودہ خوراک کے باعث لقمہ اجل بن جاتے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ آلودہ خوراک کھانے سے ہرسال 60 لاکھ افراد بیمار پڑتے ہیں جن میں سے پانچ لاکھ افراد فوت ہوجاتے ہیں۔ ان میں ایک تہائی تعداد بچوں پر مشتمل ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اوسطا ہر دس میں سے ایک شخص آلودہ خوراک سے مضر صحت بیکٹیریا، زہریلے مواد یا کیمیائی مواد کا شکار ہوتا ہے۔

عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر برائے غذا ازواکی میاگیشما کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک غیر مرئی شمن سے لڑ رہے ہوتے ہیں۔ ،مگر ہم علم وآگہی سے خوراک کو آلودگی سے پاک کرسکتےہیں‘۔

 

مختصر لنک:

کاپی