اسرائیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق ’ایسٹر‘ تہوار کے موقع پر اسرائیلی پولیس کو مسجد اقصیٰ پر چھاپوں کے لیے خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے۔
عبرانی ویب سائیٹ کی رپورٹ کے مطابق بیت المقدس کی موجودہ کشیدہ صورت حال کے تناظرمیں اسرائیلی پولیس کودن بھر خصوصی تربیت دی گئی ہے۔ ایسٹر تہوار کے موقع پر صہیونی فوج نے پرانے بیت المقدس کو مکمل طورپر سیل کردیا ہے۔
ان مشقون میں 700 پولیس اہلکاروں کو شامل کیا گیا ہے جن میں ’الیسام‘ نامی خصوصی پولیس فورس بھی شامل ہے۔ پولیس کو فلسطینیوں کی چھان بین، ان کی تلاشی، فلسطینیوں کی طرف سے ممکنہ پرتشدد حملوں کی روک تھام اور احتجاج کو روکنے کے لیے تمام وسائل کے ساتھ عسکری تربیت بھی دی گئی ہے۔
عبرانیی ویب سائیٹ ’واللا‘ کے مطابق پولیس کو خصوصی تربیت القدس میں قائم پولیس ہیڈ کواٹر میں دی گئی۔ اس موقع پر پولیس کو مسجد اقصیٰ اور حرم قدسی کے تمام دروازوں کی طرز نمٹنے کی صلاحیت دی گئی۔
اسرائیلی انسپکٹر جنرل پولیس رونی الشیخ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ’یوم الارض‘ کے موقع پر فلسطینیوں کی طرف سے احتجاج پر خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں۔ پولیس القدس میں سیکیورٹی کے امور کو بہتر انداز میں سنھبالے گی اور کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے نمٹنے کی کوشش کرے۔