یہودیوں کے مذہبی تہوار’ایسٹر‘ کی آڑ میں دریائے اردن کے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کےسرحدی مقامات میں اسرائیلی فوج نے غیر اعلانیہ کرفیو نافذ کرکے تمام علاقے سیل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات 29 مارچ سے سات اپریل کی رات تک غرب اردن کے شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کی جائے گی۔ اس دوران فلسطینیوں کو پبلک مقامات کی طرف جانے اور یہودی کالونیوں کے قریب آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق غرب اردن، بیت المقدس اور غزہ کی پٹی کے سرحدی علاقوں میں فوج کی تعینات یہودیوں کے مذہبی تہوار ’عید ایسٹر‘ کی تقریبات کے موقع پر کی گئی ہے
دوسری جانب مقامی فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج نے غرب اردن میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کرکے غیراعلانیہ کرفیو لگا دیا ہے۔
خیال رہے کہ یہودیوں کے مذہبی تہوار عموما فلسطینیوں کے لیے پابندیوں کا پیغام بن کرآتے ہیں۔ ان تہواروں کی آڑ میں صہیونی فوج فلسطینیوں کے خلاف سنگین پابندیاں عاید کرتی ہے۔ انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کی اپیلوں کے باوجود فلسطینی شہریوں کی زندگی اجیرن بنا دی جاتی ہے۔ اسرائیلی پولیس کی طرف سےبیت المقدس میں مسجدا قصٰی کے اطراف میں صہیونی پولیس کے گشت کا شیڈول بھی جاری کیا ہے۔