جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل ہماری قومی سلامتی کےلیے سنگین خطرہ ہے: سوڈان

پیر 26-مارچ-2018

سوڈان کی مسلح افواج کے سابق سربراہ جنرل [ریٹائرڈ] عماد عدوی نے کہا ہے کہ ان کے ملک کی سلامتی کو کئی اطراف سے خطرات لاحق ہیں۔ ان میں اسرائیل بھی شامل ہے۔ دریائے نیل کے اطراف میں موجود ممالک میں اسرائیل کا بڑھتا اثرو رسوخ ہماری سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہے۔

خیال رہے کہ جنرل عدوی 27 فروری 2018ء کو اپنے منصب سے سبکدوش ہوگئے تھے۔ ریٹائرمنٹ کے بعد یہ ان کا پہلا بیان ہے جس میں انہوں نے سوڈان کی سلامتی کو لاحق خطرات کی نشاندہی کی ہے۔

اپنے ایک بیان میں جنرل عدوی نے کہا کہ خطے کے ممالک میں اسرائیل کا اثرو نفوذ بڑھ رہا ہے اور یہ ہماری سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔ تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کہ آیا اسرائیل کس طرح سیاہ براعظم میں مداخلت کرتے ہوئے اپنے اثرو نفوذ کو بڑھا رہا ہے۔

خیال رہے کہ حالیہ عرصے کے دوران اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کثرت کےساتھ افریقی ملکوں کےدورے کرتے رہے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی