فلسطینی فن کارہ اور گلوکارہ ریما بنا کینسر کے طویل مرض کے بعد 52 سال کی عمر میں گذشتہ روز انتقال کرگئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مرحومہ کو شمالی فلسطین کے الناصرہ شہر میں آبائی قبرستان میں الاتین میں سپرد خاک کیا گیا۔
خیال رہے کہ ریما بنا سنہ1948ء کے مقبوضہ فلسطینی شہر الناصرہ کی رہائشی تھیں۔ وہ طویل عرصے سے کینسر کے مرض کا شکار رہیں۔
کینسر کے مرض کا شکارہونے سے قبل وہ شوبز کی دنیا میں مشہور ہوئیں اور فلسطین سمیت عرب ممالک میں موسیقی کے پروگرامات اور فلموں میں حصہ لیا۔ وہ فلسطین کی مشہور شاعرہ زھیرہ الصباغ کی بیٹی تھیں۔ سنہ 2016ء کو ڈاکٹروں نے ان میں کینسر کے مرض کی تشخیص کی۔ ان کی وفات کے ساتھ ہی فلسطینی موسیقی کی ایک مدھور آواز ہمیشہ ہمیشہ کے لیے خاموش ہوگئی۔
بنا ایک پیشہ موسیقارہ تھیں اور انہوں موسیقی کا کور ماسکو کے موسیقی انسٹیٹیوٹ سے کیا۔ ان کی زندگی میں ان کے 10 البم ریلیز ہو چکے ہیں۔