پنج شنبه 08/می/2025

امریکا اور چین کی تجارتی جنگ نے71 ارب ڈالر ڈبو دیے

اتوار 25-مارچ-2018

ان دنوں امریکا اور چین کے درمیان ایک نئی تجارتی جنگ کے چرچے ہیں۔ ایسے میں عالمی تاجروں اور صاحب ثروت حضرات کے کاروبار بھی داؤ پر لگے ہوئے ہیں۔

’بلومبرگ‘ نیوز ایجنسی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی جنگ کے باعث امریکی مارکیٹ میں غیرمعمولی کمی آئی ہے جس کے نتیجے میں دو لت حضرات کے اکہتر ارب ڈالر ڈوب گئے۔

رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا میں ارب پتی افراد کی تعداد 500 ہے۔ ان میں امریکی سرمایہ کار اور ارب پتی ورین بافیٹ بھی متاثر ہوئے جن کے تین ارب بیس کروڑ ڈالر کی رقم ڈوب گئی۔

امازون کمپنی کے بانی جیف بیرزو 3 ارب10 کروڑ ڈالر نقصان کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے ہیں۔ دونوں بڑی طاقتوں کے درمیان جاری محاذ آرائی میں وال اسٹریٹ جنرل اسٹاک مارکیٹ بھی کریش ہوگئی۔

مختصر لنک:

کاپی