چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کے جنوبی اور شمالی غزہ میں میزائل حملے

اتوار 25-مارچ-2018

قابض صہیونی فوج کے جنگی طیاروں نے ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب غزہ کی پٹی میں مختلف مقامات پر میزائل حملے کیے ہیں جن میں فلسطینی مزاحمتی تنطیموں کے مراکز کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج کےجنگی طیاروں نے جنوبی اور شمالی غزہ میں فلسطینی مزاحمت کاروں کے مراکز پر بمباری کی۔

قابض فوج کی طرف سے شمال مغربی قصبے رفح میں القسام بریگیڈ کے مرکز شہداء رفح پر تین میزائل داغے، جن میں مرکز کو غیرمعمولی نقصان پہنچا۔

ادھر اسرائیلی فوج نے اسی جگہ پر دو میزائل حملے کیے تھے جن میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

مقامی فلسطینی ذرائع کاکہنا ہے کہ اسرائیلی جنگی طیاروں کی بمباری کےدوران فلسطینی مجاھدین نے جوابی کارروائی کی۔

ہمارے نامہ نگار کے مطابق جنوبی غزہ میں اسرائیل کی نچلی پروازیں جاری ہیں جس کے نتیجے میں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا تھا کہ فوج نے حماس کے عسکری مراکزپر بمباری کی ہے۔ یہ بمباری رفح میں ایک فلسطینی گروپ کی دراندازی کی کوشش اورفلسطینیوں کی جنگی مشقوں کے جواب میں کیے گئےہیں۔

مختصر لنک:

کاپی