جمعه 02/می/2025

’فیس بُک‘ نے فلسطینی نیوزایجنسی کا صفحہ بلاک کردیا

اتوار 25-مارچ-2018

سماجی رابطوں کی عالمی شہرت یافتہ ویب سائیٹ ’فیس بک‘ نے فلسطینی نیوز ایجنسی ’صفا‘ کا ’فیس بک‘ صفحہ بلاک کردیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق فیس بک انتظامیہ کی طرف سے فلسطینی نیوز ایجنسی کا فیس بک صفحہ اس وقت بلاک کردیا جب اس کے فالورز کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔

کمپنی کی طرف سے ’صفا‘ کو پہلےکسی قسم کا انتباہی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔ کمپنی نے نہ صرف صفا نیوز ایجنسی کا آفیشل پیج بند کرنے کے ساتھ ایجنسی کے مدیران اور ایڈیٹرز کے صفحات بھی بند کردیے ہیں۔

خیال رہے کہ صفا کا فیس بک صفحہ باقاعدگی سے اپ ڈیٹ ہوتا رہا ہے۔ ایجنسی کی طرف سے فیس بک صفحے پر قارئین کو مسلسل اپ ڈیٹ رکھنے کے لیے اسٹاف تعینات ہے۔

صفا ایجنسی نے ایک بیان میں فیس انتظامیہ کے اقدام کی مذمت کرتے ہوئے فیس بک بند کرنے کو اسرائیل نوازی قرار دیا ہے۔

بیان میں نیوز ایجنسی کا صفحہ فوری طورپر بحال کرنے پر زور دیا گیا ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ فیس بک نے صفحہ بند کرکے لاکھوں قارئین کو معلومات اور جدید اطلاعات تک رسائی سے محروم کیا ہے۔ یہ اقدام سراسر اسرائیل نوازی ہے۔

خیال رہے کہ فیس بک آئے روز فلسطینی ذرائع ابلاغ ، مذہبی اور سیاسی جماعتوں کے صفحات بلاک کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا رہتی  ہے۔ حال ہی میں فیس بک نے سیکڑوں فلسطینی سماجی کارکنان کے صفحات صہیونی ریاست کی ایماء پر بلاک کردیے تھے۔

مختصر لنک:

کاپی