چهارشنبه 30/آوریل/2025

یہودی مذہبی تہوار کی آڑ میں بیت المقدس فوجی چھاؤنی میں تبدیل

ہفتہ 24-مارچ-2018

یہودیوں کے مذہبی تہوار ’ایسٹر‘ کی آمد پرصہیونی فوج نے بیت المقدس کو چھاؤنی میں تبدیل کردیا ہے۔

اسرائیلی اخبارات کی رپورٹس کے مطابق ایسٹر تہوار کے موقع پر فلسطینیوں کی طرف سے مزاحمتی کارروائیوں میں اضافے اور فدائی حملوں کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر القدس میں فوج اور پولیس کی نفری میں اضافہ کیا گیا ہے۔

عبرانی اخبار ’معاریو‘ نے جمعہ کے روز اپنی اشاعت میں بتایا لہے کہ گذشتہ ایک سال کے دوران القدس میں فلسطینیوں کی مزاحمتی کاررروائیوں میں کمی آئی ہے مگر اس کے باوجود یہودی آباد کاروں اور فوج پر فلسطینیوں کے اچانک حملوں کا خطرہ موجود ہے۔

ایسٹر کےموقع پر فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے براہ راست حملوں کا خطرہ موجود ہے۔ اسرائیلی پولیس چیف رونی الشیخ کی زیرنگرانی اجلاس کے دوران القدس میں سیکیورٹی کی تعداد میں اضافہ کیا گیا ہے۔

معاریو کے مطابق غزہ کی سرحد پر فلسطینیوں کے مزاحمتی حملوں سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی فوج پوری طرح تیار ہے۔

مختصر لنک:

کاپی