چهارشنبه 30/آوریل/2025

عالمی برادری فلسطینی پناہ گزینوں کی دل کھول کر مدد کرے: گوٹیرس

ہفتہ 24-مارچ-2018

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیریس نے عالمی برادری سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ فلسطینی پناہ گزینوں کے امدادی ادارے’اونروا‘ کی دل کھول کر امداد کرے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق نیویارک میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب میں یو این سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن ڈوگرین نے کہا کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مدد عالمی برادری کی اجتماعی ذمہ داری ہے اور کسی ملک کو اس ذمہ داری سے بے نیاز نہیں سمجھا جاسکتا۔

ڈوگریک نے مزید کہا کہ امریکا کی جانب سے فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد بند کئے جانے کےبعد ’اونروا‘ کے بجٹ کو شدید کمی کا سامنا ہے۔ اس کمی کو پور کرنا امداد دینے والے ممالک کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی ذمہ داری ہے۔

ترجمان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا ایک بیان بھی نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ فلسطینی پناہ گزینوں کی مالی امداد اور خطے میں استحکام کا آپس میں گہرا تعلق ہے۔

خایل رہے کہ امریکا نے 23 جنوری کو فلسطینی پناہ گزینوں کو دی جانے والی کل125 ملین ڈالر کی امداد میں سے 65 ملین کی کٹوتی کردی تھی۔

گذشتہ ہفتے اٹلی میں فلسطینی پناہ گزینوں کےحوالے سے ایک ڈونرز کانفرنس بھی ہوئی تھی جس میں 100 ملین ڈالر کی امداد کے وعدے کیے تھے۔

روم ڈونرز کانفرنس میں 20 ملکوں جن میں ترکی، قطر، ناروے،کینیڈا، بھارت اور سوئٹرزلینڈ اضافی امداد کا اعلان کیا تھا۔

مختصر لنک:

کاپی