جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے امریکی سفارت خانے کو لائسنس سے مستثنیٰ قرار دیا

جمعہ 23-مارچ-2018

اسرائیلی حکومت نے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی میں تیزی لانے کے لیے سفارت خانے کے لیے لائسنس کی شرط ختم کردی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق امریکی وزیرخزانہ موشے کحلون نے القدس میں امریکی سفارت خانے کی تعمیراور اس کے بنیادی ڈھانچے کے لیے سرکاری لائسنس کی شرط ختم کردی ہے، تاکہ سفارت خانے کی جلد از جلد منتقلی کا عمل آگے بڑھایا جاسکے۔

ایک بیان میں موشے کحلون نے کہا کہ پلاننگ ڈویژن کے سربراہ کی حیثیت وہ امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کا عمل  تیز کرنے کے لیے اقدامات کے پابند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ القدس اسرائیل کا ابدی دارالحکومت ہے دوسرے ممالک کے سفارت خانوں کو بھی القدس منتقل کیا جائے گا۔

عبرانی میڈیا کے مطابق امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے لیے 14 مئی کی تاریخ مقرر کی گئی تھی تاہم بیورکریٹک وجوہات کی بناء پر موخر کیا گیا ہے۔

حال ہی میں امریکی وزارت خارجہ کے عہدیداروں نے القدس کا دورہ کیا تھا۔ اس دورے کا مقصد امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے القدس منتقلی کے عمل کے لیے اقدامات کرنا تھے۔

مختصر لنک:

کاپی