بھارت کےایک سرکردہ عالم دین اور فلسطینیوں کے حقوق کے پرزور حامی محمد عنایت اللہ اسد سبحانی نے فلسطینی قوم پر زور دیاہے کہ وہ صبر اور استقامت کے ساتھ اپنی جدو جہد جاری رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری دنیا کے صالحین فلسطین قوم کے ساتھ ہیں۔ فلسطینی دل نہ ہاریں اور نہ غم کریں۔ بالآخر فتح ونصرت ان کا مقدر بنے گی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے ذریعے اپنے پیغام میں بھارتی عالم دین نے کہا کہ دنیا کی مظلوم اقوام کو ظالم حکومتوں کے سامنے ڈٹ کر مقابلہ کرنا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا پورا ہندستان اور برصغیر پاک وہند فلسطینی قوم سے والہانہ محبت کرتا اور ان کی فتح ونصرت کے لیے ان کےساتھ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اہل فلسطین کو اللہ نے جہاد فی سبیل اللہ کی نعمت سے نوازا ہے۔ میرے بھائیو تم صبح اور شام جہاد کے میدان میں ہو۔ یہ تمہارے لیے باعث شرف ہے۔ میں چاہتا ہوں کہ میں بھی اس جہاد میں آپ کے ساتھ رہوں۔