اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہروں میں فوٹو گرافی کے مقاصد کے لیے ڈرون طیاروں کو فضاء میں اڑانے پر پابندی عاید کردی ہے۔ صہیونی حکام کا کہنا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی کے لیے ڈرون کا استعمال اسرائیل کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غرب ارڈن میں ڈرون اڑانے والے کو گرفتار کرکے جیل میں ڈالا جائے گا۔
اسرائیلی فوج کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں فوٹو گرافی ڈرون اڑانے والوں کو دو سے تین سال قید کی سزا ہوگی۔ اس کے علاوہ ان ڈرون کی خریدو فروخت کرنے والوں کو بھی قید اور جرمانے کیے جائیں گے۔